ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عمران خان کی وکلاء سے ملاقات نہ کروانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب

21 مارچ, 2024 16:54

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکلاء سے طے شدہ ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہرنے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر تحریری آرڈر جاری کیا جس کے مطابق معاملے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

آرڈر میں کہا گیا کہ بتایا جائے عمران خان کی وکلاء سے طے شدہ ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ حکم دیا گیا ہے کہ سپریٹنڈنٹ جیل رپورٹ جمع کروا کر عدالت کو مطمئن کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کرادی

عمران خان نے جیل سے رہائی کی بڑی پیش گوئی کردی

عدالت عالیہ نے کہا کہ بتایا جائے ڈائریکشن کی پابندی کیوں نہیں کی؟ بانی پی ٹی آئی کتنے مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں؟ تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top