ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عمران خان نے جیل سے رہائی کی بڑی پیش گوئی کردی

21 مارچ, 2024 10:27

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے اپنی رہائی کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

اس وقت بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں متعدد مقدمات میں طویل مدتی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں حالانکہ ان کی پارٹی کی جانب سے ان کی ضمانت کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تاہم جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی برے مطمئن پر اعتماد نظر آئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے معاملے میں پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے اور انہوں نے کارروائی کو محض رسمی کارروائی قرار دیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس بے بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے یہ رقم برطانیہ میں گھر کی خریداری کے لیے منتقل کی، فروخت کنندہ حسن نواز شریف تھے جنہوں نے جائیداد 9 ارب روپے میں خرید کر 18 ارب روپے میں فروخت کی۔

پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ حسن نواز سے منی ٹریل فراہم کرنے کو کہا جائے۔

بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز میں ہیرا پھیری کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن، نگران حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سب مل کر اس پر کام کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top