جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سیلاب زدہ علاقوں میں پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات، امدادی کارروائیاں جاری

27 اگست, 2022 12:46

لاہور : تمام سیلاب زدہ علاقوں میں پنجاب پولیس کی امدادی ٹیمیں متحرک ہیں، 13 ہزار سے زائد افراد کی زندگیوں کو بچا لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حکم پر تمام سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کی امدادی ٹیمیں متحرک ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سیلابی صورتحال اور امدادی سر گرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

دریائے سندھ میں سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان ریجن کے علاقوں میں پنجاب پولیس کی امدادی ٹیمیں موجودہیں۔

اضافی نفری رود کوہیوں کے راستوں، نشیبی علاقوں اور کچہ میں بھی تعینات کی گئیں ہیں۔ ڈی جی خان ریجن میں پولیس ٹیموں نے اب تک سیلابی پانی میں گھرے 13 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ 5 ہزار سے زائد مویشیوں کی جان بھی بچائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top