مقبول خبریں
اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا
کراچی: پاکستان کے مشہور و معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔
ڈرامہ سیریئل خانی سے بے حد مشہور ہونے والے اداکار فیروز خان نے کچھ عرصے قبل اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہت سے مداح افسردہ ہوگئے تھے۔
انسٹاگرام بند کرنے بعد ان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن ان کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا تھا کہ "یہ روحانی سفرآپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اور آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔”
یہ بھی پڑھیں: شہرت نہیں بلکہ خدا سے صرف صراط مستقیم مانگیں: فیروز خان
تاہم اب اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے ایک پیغام لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح میری جانب سے آنے والے بیان کا انتظار کررہے ہیں تو ان کے لیے اعلان یہ ہے کہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔
– my fans have been waiting for a statement from me. I announce that I quit the showbiz industry and will only act and provide my services for the teaching of Islam through this platform if needed else anything but this InshAllah,Request you all to pray for me and my loved ones.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) March 6, 2020
اداکارنے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ وہ اب اداکاری محض اسلام کی تعلیمات کے لیے ہی کریں گے۔
اداکار نے اس کے علاوہ اپنے مداحوں سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔