جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں دواؤں کی شدید قلت، فوری فنڈز درکار

21 جنوری, 2024 14:28

پشاور: خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں دواؤں کی قلت شدید ہوگئی ہے جسے دور کرنے کیلئے 9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار ہیں۔

جاری دستاویز کےمطابق اسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے اور فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات کی خریداری کیلئے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا جاسکا۔

دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ نے سیکرٹری ہیلتھ کے پی کو اسپتالوں کی مالی مشکلات سے آگاہ کردیا ہے کہ دواؤں کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، بقایاجات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ادویات کی قیمتوں میں کمپنیوں نے خود ساختہ اضافہ کیا: نگراں وزیر صحت

جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے 23-2022 میں 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کا بجٹ دیا تاہم 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کے بجٹ سے دواؤں کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top