جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اداکارہ ایمی جیکسن کی نئی زندگی کی شروعات ہوگئی

04 جنوری, 2019 19:36

لندن : برطانوی اداکارہ28 سالہ ایمی جیکسن نے تین ناکام محبتوں کے بعد منگنی کرلی۔

سال نو کے موقع پر اداکارہ ایمی جیکسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے برطانوی ارب پتی نوجوان 31سالہ جارج پنایوتو سے منگنی کرلی۔انہوں نے لکھا کہ سال نو یکم جنوری 2019 سے ان کی نئی زندگی کی شروعات ہوگئی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نژاد بولی وڈ اداکارہ نے ارب پتی نوجوان جارج پنایوتو سے منگنی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق منگنی سے قبل دونوں کے دیگر افراد سے بھی تعلقات رہے۔ دونوں کے تعلقات ایک سال سے تھے،ایمی جیکسن نے ارب پتی نوجوان سے منگنی سے قبل کم سے کم تین بار عشق کیا۔

برطانوی نژاد ایمی جیکسن نے نومبر 2018 میں ریلیز ہونے والی رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top