جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا میں وینز ویلا سفارت خانے سے گرفتار 4 افراد کی مشروط رہائی کا حکم

18 مئی, 2019 16:38

واشنگٹن: امریکہ کی ایک عدالت نے واشنگٹن میں واقع وینز ویلا سفارتخانے سے گرفتار کئے گئے 4افراد کو مشروط رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹس مائیکل ہاروی نے کہا کہ چاروں افراد کو اس شرط پر رہا کیا جائےگا کہ وہ واشنگٹن میں واقع وینزویلا سفارت خانے کے 100 فٹ کے دائرے میں نہیں جائیں گے، اور وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو کے امریکی نمائندوں سے دور رہیں گے۔

عدالت نے حکم دیا کہ وہ عدالت کی اجازت لیے بغیر بیرون ملکی دورے پر نہیں جائیں گے اور عدالت کے حکام کےساتھ جانچ کرنے کےلئے ہفتہ میں ایک بار فون پر بات کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top