مقبول خبریں
سبی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، دو زخمی
اسلام آباد : سبی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی کے علاقے نوشمان میں گزشتہ روز خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں شہریوں کو نشانے بنانے والے دہشتگرد گروپ کو روکنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان شہید
دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز نے تین دہشتگردوں ٹھکانے کی جانب بڑھتے روکا، جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ دو زخمی بھی ہوگئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔