جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انسداد بجلی چوری مہم: لیسکو کے 20 بجلی چور افسران برطرف

27 نومبر, 2023 15:50

ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے،بجلی چوری میں ملوث شہریوں کے ساتھ ساتھ لیسکو(لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک 87اہلکاروں کے خلاف مختلف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں،اہلکاروں میں 7 لائن سپرنٹنڈنٹ ، 8ایم ایس ، 52میٹر ریڈر ، 8لائن مین ،ایک ایل ایم ایف ،9اسسٹنٹ لائن مین، ڈرائیور اور نائب قاصد بھی شامل ہیں۔
جرم ثابت ہونے پر 6اہلکاروں کی ترقی روک دی ،21کی تنزلی ،3 جبری طور پر ریٹائرڈاور 20 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف بھی کردیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ، ایسے اہلکار ادارے کیلئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔
شاہد حیدر نے مزید کہا کہ ہم بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

یہ پڑھیں:بجلی چوروں کے خلاف آپریشن : 7روز میں بجلی چوروں سے 6 ارب وصول

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top