جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملعون سلمان رشدی کا علاج جاری، ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان

13 اگست, 2022 14:16

نیویارک : ملعون سلمان رشدی حملے کے بعد وینٹی لیٹر پر ہے، اس کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان ہے۔

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کی شناخت 24 سالہ ہادی ماتر کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق نیو جرسی سے ہے۔ ملزم کے پاس لیکچر میں شرکت کے لیے پاس تھا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔

نیویارک اسٹیٹ پولیس نے کہا کہ ایف بی آئی تحقیقات میں مدد کر رہی ہے، جو کہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔ پولیس کو موقع پر ایک بیگ اور کچھ الیکٹرانک آلات ملے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سلمان رشدی کو اسٹیج پر 10 سے 15 بار گھونسہ یا چھرا مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

حملے کے بعد سلمان رشدی کو ہوائی جہاز سے ہسپتال لے جایا گیا اور اب وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔ اس کے ایجنٹ نے کہا کہ اس کی ایک آنکھ ضائع ہو سکتی ہے۔ اس کے جگر پر وار کیا گیا اور اسے نقصان پہنچا اور اس کے بازو کے اعصاب کو کاٹ دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top