جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس سے تیل کی درآمد کو "تیز کرنا یا بڑھانا” بھارت کے مفاد میں نہیں : جو بائیڈن

12 اپریل, 2022 14:39

واشنگٹن : جو بائیڈن نے نریندر مودی کو بتایا کہ روس سے تیل کی خریداری کو "تیز کرنا یا بڑھانا” ہندوستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ صدر نے کہا کہ روس سے تیل کی خریداری کو "تیز کرنا یا بڑھانا” ہندوستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ امریکہ نیو دہلی کی توانائی کی درآمدات کو مزید متنوع بنانے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈبلیو ایچ او کا اومی کرون کی ذیلی قسموں بی اے فور اور بی اے فائیو کا جائزہ لینے کا آغاز

خیال رہے کہ ہندوستان اپنی تیل کی ضروریات کا ایک سے دو فیصد کے درمیان روس جب کہ امریکہ سے 10 فیصد درآمد کرتا ہے۔

ملاقات کے حوالے سے امریکی پریس سیکریٹری نے کہا کہ امریکہ ہندوستان کو اپنے توانائی کے وسائل کو مزید متنوع بنانے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ بھارت روس سے تیل اور گیس خرید رہا ہے، جو کسی پابندی کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top