جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عامر اور فریال ایک ساتھ ، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

08 دسمبر, 2023 14:57

 

گزشتہ دنوں شوہر کی مبینہ بیوفائی کے باعث علیحدگی کی افواہوں کے بعد پاکستان کے مقبول سابق باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے متعلق خاصی خاموشی تھی تاہم اب لگتا ہے کہ عامر ایک بارپھرصرف اہلیہ ہی کی زلفوں کے اسیر ہیں۔

سابق باکسر نے گزشتہ روز ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ شرکت کی ہیں،عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس تقریب سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amir Khan (@amirkingkhan)

 

اس جوڑے کو ایک ساتھ خوش وخرم دیکھ کران کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

36 سالہ عامرخان نے ریڈ کارپٹ پر سیاہ سوٹ پہن کر شرکت کی جبکہ فریال مخدوم نے سفید رنگ کے ساٹن گاؤن سے خود کو ایک گلیمرس لُک دیا جسے بیلٹ اور ہیڈ اسکارف نے مزید نمایاں کیا۔

اس جوڑے کی ازدواجی زندگی بی بی سی کی ایک سابق پریزنٹر کے ایک الزام کے سبب خاصا مشکل میں پڑگئی تھی، تاہم عامر نے دھوکہ دہی کے کئی اسکینڈلز میں ملوث ہونے کے بعد اپنی اہلیہ سے معافی مانگ لی تھی۔

لیکن اس کے بعد ماڈل سمیرا نے عامر خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مجھے اشتعال انگیز پیغامات بھیجتے ہیں۔

اس کے بعد اس جوڑے نے کچھ ماہ کیلئے ایک دوسرے سے وقتی طور پر دوری اختیار کی تھی، تاہم عامر خان نے اپنی ازدواجی زندگی کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق باکسر نے اپنی اہلیہ فریال بیوٹ کے کاسمیٹک کاروبار میں ایک لاکھ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شادی بچانے کے لیے پرعزم تھے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faryal Makhdoom (@faryalmakhdoom)

 

عامر خان اپنی اہلیہ کو یہ یقین دہانی کروانا چاہتےتھے کہ وہ بدلنے کو تیار ہیں اور مالی طور پر ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے اہلیہ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ دبئی میں اپنے گھر میں نیا سوئمنگ پول بھی بنوایا تھا اور ایک نئی رینج روور بھی خریدی تھی۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کو 13 برس ہو چکے ہیں اور ان کے تین بچے ہیں جن کا نام لامیسا، علینہ اور محمد ہے۔

یہ پڑھیں : میں محبت، اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں بھولا ہوں: عمران اشرف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top