جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجلی کا بل زیادہ آنے پر ایک نوجوان نے خود کشی کرلی

29 اگست, 2023 10:41

فیصل آباد میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پربجلی کا بل زیادہ آنے پر خودکشی کرلی۔

یہ افسوس ناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے صابری ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے مبینہ طورپر بجلی کا بل زیادہ آنے پر اپنے سر میں گولی مارلی، اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

خودکشی کرنے والے لڑکی کی والدہ کا کہنا ہےکہ اس کا بیٹا حمزہ پہلے ہی مقروض تھا، بجلی کا بل 38 ہزار روپے سےزائد آیا تھا جس پر وہ مزید پریشان ہوگیا۔

خاتون نے بتایا کہ بیٹا کہہ رہا تھا کہ بجلی کا بل زیادہ آیا ہے،کہاں سےادا کروں؟اس پریشانی میں مبتلا ہوکر اس نے زندگی کا خاتمہ کردیا۔

یہ پڑھیں : شہر شہر احتجاج : نگراں وزیراعظم کا بجلی کے بھاری بلوں کا نوٹس، اجلاس طلب

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top