جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی بمباری کا مذاق اُڑاتے ہوئے فلسطینی بچے کی ویڈیو وائرل

02 دسمبر, 2023 11:42

 

فلسطین اور اسرئیل کشیدگی کے دوران ایک کم عمر فلسطینی وی لاگربچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بمباری کے دوران بھی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 روز کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے دوبارہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، دوران بمباری کم عمر فلسطینی وی لاگر رمضان محمود کی بہادری کے ساتھ مسکرانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

رمضان محمود اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے گفتگو کرنے کیلئے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران  اسرائیلی بمباری کی آوازیں اس کے بیک گراؤنڈ میں سنائی دیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by رمضان محمود (@ramdanjazar)

 

وی لاگر اس وقت بالکل بھی خوفزدہ نظر نہیں آیا بلکہویڈیو میں مسلسل مسکراتا رہا، رمضان کی اس ویڈیو پر لوگ ان کی ہمت کی داد دے رہے ہیں۔

فلسطینی بچے نے یہ ویڈیو جمعہ کے روز بنائی جس میں انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جمعہ مبارک بھی کہا۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے بعد یکم دسمبر کو بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جس میں جمعہ کی صبح سے شام تک شہید ہونے والوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ کی تباہی ہماری فتح ہے : اسرائیلی وزیر دفاع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top