جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

3 دن کی انوکھی چوری ، 60 فٹ لمبا 500 ٹن وزنی لوہے کا پُل چُرا لیاگیا

13 اپریل, 2022 13:02

بھارت میں چوری کا انوکھا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جہاں سرکاری ملازمین کا روپ دھارے چوروں کے ایک گروہ نے 60 فٹ لمبا اور 500 ٹن وزنی لوہے کا پُل چُرا لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بہار کے ایک مقامی پولیس افسر سبھاش کمار نے بتایا کہ لوہے کا پل چرانے والے چور محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے حلیے میں آئے تھے۔

پولیس کے مطابق چور مکمل تیاری کے ساتھ آئے اور بڑی گاڑیوں کے علاوہ لوہے کو کاٹنے کیلئے گیس کٹرز اور بلڈوزر بھی ساتھ لائے تھے، چوروں نے پل چرانے میں 3 دن لگائے اور 500 ٹن لوہا چرا کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ سرکاری افسران کا روپ دھارے چوروں نے مقامی محکمے کے ملازمین سے بھی مدد لی اور دن کی روشنی میں پُل کا ملبہ لے کر چلے گئے۔

بھارتی میڈیا نے محکمہ آبپاشی کے انجینئر ارشد کمال شمسی کے حوالے سے کہا کہ گاؤں والوں نے اطلاع دی تھی کہ کچھ افراد پرانے اور خستہ حال پل کو اُکھاڑ رہے ہیں، 60 فٹ طویل اور 12 فٹ اونچا پل چور آہستہ آہستہ اُکھاڑتے رہے لیکن اچانک ایک دن اس 50 سالہ پرانے پل کے غائب ہوجانے سے گاؤں والے حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق لوہے کا یہ پُل 1972ء میں نہر کے اوپر تعمیر کیا گیا تھا لیکن 5 سال قبل اس کا استعمال اس وقت متروک ہوگیا جب اس کی جگہ ایک متبادل پل بنادیا گیا، وہ اب عوام کے استعمال میں ہے۔

بہار پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک مچھلی نے مچھیرے کو جھیل میں ہی کھینچ لیا، ویڈیو دیکھیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top