مقبول خبریں
برنس روڈ پر قدیم عمارت کا دو منزلہ حصہ گر گیا
کراچی میں تیز ہواؤں ساتھ بارش نے برنس روڈ پر واقع قدیمی عمارت کی دوسری منزل کا حصہ گرگیا۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بزنس روڈ پر قائم قدیمی عمارت کا دو منزلہ حصہ گرگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عمارت کا خستہ حال ملبہ فٹ باتھ پر گرا، اس وقت فٹ پاتھ پر کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے عمارت کو خطرناک قرار دیا تھا، عمارت میں کئی مقامات پر دراڑیں پڑی ہوئی تھیں۔
حادثے کے بعد ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے احکامات پر ڈمیولیشن ٹیم ٹیم کو عمارت گرانے کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔