مقبول خبریں
امریکہ کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، سات افراد ہلاک
نیو یارک : حکام کا کہنا ہے کہ پنسلوانیا میں تیز رفتار آگ لگنے سے تین بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شمال مشرق میں واقع ایک گھر میں تیزی سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تین بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ : وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد بری طرح زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیئے مجرمانہ تفتیش جاری ہے۔ گھر میں 14 لوگ رہ رہے تھے۔ آگ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5، 6 اور 7 سال تھیں۔ سات افراد جلتے ہوئے گھر سے بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔