جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان : کابل کی مسجد میں زور دار دھماکہ، 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

18 اگست, 2022 09:47

کابل : افغانستان کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مسجد کے امام سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے خیر خانہ میں ایک مسجد میں ہونے والے زور دار دھماکے کے بعد متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ذرائع ابلاغ نے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان : القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا

طالبان کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 35 کے قریب افراد زخمی یا ہلاک ہو سکتے ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مسجد کا امام بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انٹیلی جنس ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top