جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کینیڈین صوبے البرٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

30 جولائی, 2023 11:29

کیلگری: کینیڈین ریاست البرٹا کے شہر کیلگری میں چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

کیلگری کے اسپرنگ بیک ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے والے چھوٹے طیارے میں ایک پائلٹ اور 5 مسافر سوار تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چرچ کی تقریب میں شرکت کے لیے سیلمون آرم جانے والے مسافر طیارے کا رابطہ کئی گھنٹوں تک منقطع رہا تو رائل کینیڈین ائیر فورس (آر سی ایم پی) کو اطلاع دی گئی جس نے طیارے کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں مسافر کشتی اُلٹ گئی، 26 افراد ڈوب کر ہلاک

آر سی ایم پی نے کناناسکس کاؤنٹی کے علاقے ماؤنٹ بوگور کے پہاڑوں میں طیارے کو تلاش کیا جو کہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو چکا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے تاہم ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top