جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کا سنگین بحران کا خطرہ منڈلانے لگا

13 دسمبر, 2022 13:26

وزارت صحت نے محکمہ خزانہ ہو خبردار کردیا کہ ایل سی نہ کھولیں گئیں تو ملک میں ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کا سنگین بحران ہوگا۔

وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ادویات کے خام مال کے لیے لیے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کے بحران کا خدشہ ہے۔ ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔

وزارت صحت و حکام کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر وزارت خزانہ کو خط لکھا گیا ہے۔

پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خام مال ساز کمپنیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے۔ بھارتی اور چینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کو ادھار پر خام مال نہیں دے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فارما کمپنیوں کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کردی

پی پی ایم اے نے خبردار کیا کہ اگر ایل سییز کھولنے کا مسئلہ نہ حل کیا گیا تو ملک میں ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کا سنگین بحران ہوگا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم اور فارماسوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات ہیں کہ پٹرولیم اور فارماسیوٹیکل کے لئے ایل سی بند نہ کی جائیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جو بینک فارماسوٹیکل امپورٹ کے لیے ایل سی نہیں کھول رہے، ان کی نشاندہی کریں۔ نومبر کے مہینے میں اکتوبر سے زیادہ درآمدات ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top