جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کیلئے الگ ادارہ قائم

28 دسمبر, 2023 10:29

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کےلیے مطلوبہ آلات و مہارت پر مبنی الگ ادارہ قائم کردیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈاکٹر عمر سیف نے ڈیجیٹل پاکستان سائبر سکیورٹی ہیکاتھون 2023 کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب کا اہتمام وزارت آئی ٹی کے ادارے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (اگنائٹ) کے تحت کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرعمر سیف نےتقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون کے تحت پاکستان کی سائبر سپیس کا تحفظ بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم، سا ئبر بُلنگ، ہمارے شہریوں کے آن لائن ڈیٹا اور دیگر سروسز کا تحفظ، ان کو درپیش خطرات کی نشاندہی اور جرم و مجرم کے خلاف مؤثر کارروائی ہماری ذمہ داری ہے۔

سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کیلئے الگ ادارہ قائم کردیا، ڈاکٹر عمر سیف

ڈاکٹر عمر سیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کیلئے کوئی مخصوص ادارہ موجود نہیں تھا، اس لیے ایف آئی اے میں سائبر کرائم ونگ بنایا گیا جو ان امور کو دیکھتا تھا،لیکن اب اس کیلئے تمام مطلوبہ آلات و مہارت پر مبنی الگ ادارہ قائم کردیا گیا ہے جس کا نام نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہے۔

سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کیلئے الگ ادارہ قائم کردیا، ڈاکٹر عمر سیف

انہوں نےبتایا کہ سائبرکرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار ایف آئی اے سے لے کر اس مخصوص ادارے کے سپرد کیا جارہا ہے جو سائبر کرائم کے خلاف موثر کارروائی کرسکے گا جس سے پاکستان کی سائبر سپیس، سرکاری و نجی اداروں کا ڈیٹا، بزنس ٹرانزیکشنز اور شہریوں کی آن لائن سرگرمیاں محفوظ ہوسکیں گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ہیکاتھون کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس کے انعقاد پر اگنائٹ انتظامیہ کو سراہا اور مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارکباپیش کی ۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس سال سعودی عرب میں ہونے والے بلیک ہیٹ کے سائبر سکیورٹی مقابلے میں 6 ٹیموں نے پاکستان کی نمائندگی کی جن میں سے 4 کو ایونٹ میں حصہ لینے والی 250 بین الاقوامی ٹیموں میں سے ٹاپ 35 ٹیموں میں شامل کیا گیا۔

یہ پڑھیں:شمالی کوریا نے سال 2022 میں دنیا بھر سے ریکارڈ کرپٹو کرنسی چوری کی : خفیہ رپورٹ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top