جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا :عرب میڈیا

11 نومبر, 2023 11:33

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قطر میں جاری کئی دن کے مذاکرات کے بعد قیدیوں کا تبادلہ طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی ہوگی، حماس بدلے میں100 یر غمالی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا،حماس کی قید میں 241 سے زائد اسرائیلی موجود ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ انسانی بنیادوں پر طے پانے والے اس معاہدے کے حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان کئی ہفتوں سے بات چیت ہو رہی تھی۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعے کے دن غزہ سے کوئی شہری مصر نہیں جاسکا،مصر جانے والی رفح سرحد جمعہ کو بند کردی گئی تھی ،اور غزہ میں پھنسے 34برازیلی شہری کو سرحد پار کرنے سے روک دیا گیاتھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ا سرائیل نے انخلا میں تاخیر کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا ہے، غزہ سے مصر کا محدود انخلا یکم نومبر سے شروع ہوا تھا، انخلا کو اسرائیلی بمباری کی وجہ سے گزشتہ ہفتے میں دو بار روکا گیاتھا۔

واضح رہے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 36 واں دن ہے جس میں اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزار زائدہوگئی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے طبی مراکز پر اب تک 270 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں،ان حملوں کے باعث 35 میں سے 21 اسپتال بند ہو چکے ہیں جبکہ 72 میں سے 51 طبی مراکز بھی کام نہیں کر رہے۔

یہ پڑھیں : یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی:اسرائیلی وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top