جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی اخبار نے فؤاد شکر کو قتل کرنے سے متعلق اہم انکشافات کردیے

18 اگست, 2024 19:38

امریکی اخبار نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے کمانڈر فؤاد شکر کو قتل کرنے سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بتایا کہ فؤاد شکر نے ہلاکت سے محض چند گھنٹے پہلے تنظیم کے سربراہ سے بات چیت کی تھی، جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کے ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا کہ فؤاد کو ایک شخص کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں اس نے کہا کہ وہ اس عمارت میں آئے گا جہاں وہ قیام پذیر ہیں، بعدازاں 30 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے اسرائیل نے اس جگہ پر بم باری کردی جس کے نتیجے میں اہلیہ، 2 خواتین سمیت 2 بچے شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا بیروت حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

اخبار نے حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فؤاد شکر سے ساتویں منزل پر جانے کی درخواست کی گئی تا کہ اسرائیل اسے آسانی سے بم باری کا نشانہ بنا سکے۔ یہ درخواست شاید اس شخص کی جانب سے کی گئی جس نے شاید حزب اللہ کے داخلی رابطہ نیٹ ورک میں در اندازی کی۔

مزید پڑھیں: قابض رہنما احمق اور دماغ کھوچکے ہیں! بدلے کیلئے تیار رہیں، حسن نصر اللہ

دوسری جانب حزب اللہ اور ایران واقعے کے حوالے سے انٹیلی جنس ناکامی کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل، حزب اللہ کے دفاعی نظام پر قابو پانے کیلئے زیادہ جدید ہیکنگ ٹکنالوجی اور آلات کا استعمال کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اپنے سے 100 گُنا بڑے دشمن اسرائیل کی کمزوری پکڑلی

واضح رہے کہ حزب اللہ کمانڈر فؤاد شکر کی فضائی حملے میں شہادت کے اگلے روز اسرائیل نے تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بناکر شہید کردیا تھا تاہم اسکی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

تاہم ایران اور حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے صہیونی ریاست کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top