جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افریقی ملک نائجر میں فوجی بغاوت، صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا گیا

27 جولائی, 2023 13:06

نائجر: افریقی ملک نائجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا۔

رپورٹس کے مطابق نائجر فوج کے کرنل میجر عمادو عبدرامانے دیگر 9 فوجیوں کے ہمراہ نیشنل ٹی وی چینل پر آئے اور اعلان کیا کہ ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک کے تمام ادارے معطل کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کو تحلیل کر دیا گیا ہے، تمام ادارے معطل ہیں اور ملک کی سرحدیں بند کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں مظاہرے پھوٹ پڑے، تل ابیب کی سڑکیں جام

رپورٹس کے مطابق نائجر کے صدر محمد بازوم کو بدھ کی صبح سے ہی صدارتی محافظوں کے دستوں نے حراست میں لے رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر بازوم صدارتی محافظ دستے کے کمانڈر جنرل عمر کو ہٹانا چاہتے تھے، جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر سے استعفیٰ مانگ لیا تھا جس پر صدر بازوم نے انکار کر دیا تھا۔

صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top