جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت میں ٹرین سے کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہونے والا شخص لوگوں سے باتیں کرتا رہا

16 فروری, 2022 15:47

نیو دہلی : بھارت میں اس وقت لوگ حیرت میں مبتلاء ہوگئے جب ایک شخص ٹرین سے کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہونے کے باوجود باتیں کرتا رہا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک ریلوے ملازم نے سالے کی شادی میں جانے کے لیئے چھٹی مانگی، جو اسے نہ مل سکی۔

ملازم تمام تر کوششوں کی ناکامی کے بعد دلبرداشتہ ہو گیا اور ٹرین کی پٹری پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔ ٹرین نے اس شخص کے جسم کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔ کمر کے اوپر کا حصہ دونوں ٹریک کے بیچ میں اور پیر کا حصہ ٹریک کے باہر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : معروف بھارتی پاپ گلوکار بپی لہری انتقال کرگئے

وہاں موجود افراد کو اس وقت حیرت ہوئی جب انہوں نے دیکھا کے دو ٹکروں میں تقسیم شخص زندہ ہے۔ اس دوران موقع پر موجود لوگوں نے خودکشی کی وجہ پوچھی تو اس نے سالے کی شادی پر چھٹی نہ ملنا بتایا۔

اس دوران اس کی ویڈیو بنتی رہی اور وہ بڑے اطمینان سے سوالوں کے جواب دیتا رہا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جسم کے دو ٹکڑے ہونے کے باوجود وہ شخص پرسکون ہے۔ نہ تو وہ درد سے کراہ رہا ہے اور نہ ہی وہ چیخ و پکار کر رہا ہے۔

وہ کافی دیر تک وہاں موجود لوگوں سے اپنا باتیں کرتا رہا اور پھر خون بہنے کی وجہ سے دھیرے دھیرے اس کی آنکھیں بند ہوگئیں اور وہ مر گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top