جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شام کے شہر الحسکہ میں امریکی اڈے پر عراقی مجاہدین کا بڑا حملہ

27 اکتوبر, 2023 11:11

عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد حملوں کے بعد شام کے شہر الحسکہ میں واقع "الشدادی بیس” پر بھی حملہ کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔

عراق میں موجود اسلامی مزاحمت نامی ایک عراقی دھڑے نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ الشدادی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

مزاحمتی گروپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ مغربی عراق کے شہر الانبار میں عین الاسد کے اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے یاد رہے الحسکہ فوجی اڈہ اور عراق اور شام میں دیگر ایسے اڈے جہاں امریکی افواج بھی موجود ہیں کو گزشتہ دنوں راکٹ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ حملے بڑھتے ہوئے حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے علاقائی اور بین الاقوامی جنگ میں تبدیل ہونے کے خدشات بڑھا رہے ہیں۔

یہ پڑھیں : قرآن پا ک کی بے حرمتی : عراقی فٹبالرز کی قرآن پاک اٹھا کر گراؤنڈ میں انٹری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top