جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 53 افراد ہلاک

11 اگست, 2023 07:04

امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی سے لاہینا کا پورا تاریخی قصبہ جل کر راکھ ہو گیا جبکہ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 53 ہوگئی۔

ریاست ہوائی سے امریکی سینیٹر برائن شیٹز نےبتایا کہ لاہینا تقریباً مکمل طور پر جل چکا ہے، ابھی تک بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے اور فائر فائٹرز تاحال آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ سے سینکڑوں عمارتیں مکمل جل گئیں، تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اطلاعات ملی تھیں کہ کئی افراد نے تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلنے والے آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی جس میں سے کئی افراد کو بچایا گیا ہے۔

امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک سینکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے ہوائی کے جنگلات میں آگ کو بڑا سانحہ قرار دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top