جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کیوبا کے آئل ٹرمینل میں لگی آگ نے تیسرے فیول ٹینک کو لپیٹ میں لے لیا

09 اگست, 2022 12:03

ہوانا : کیوبا کے آئل ٹرمنل پر لگی آگ قابو سے باہر ہے، اور تیزی سے پھیلتے ہوئے یکے بعد دیگر فیول ٹینک کو اپنے لپیٹ میں لے رہی ہے۔

تیل اور ایندھن کی درآمد کے لیے کیوبا کی سب سے بڑی بندرگاہ کے آئل ٹرمنل میں موجود اسٹوریج ٹینک میں بجلی گرنے کے باعث لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے، جس نے اب تیسرے فیول ٹینک کو بھی تباہ کردیا ہے۔ چوتھے ٹینک کو بھی خطرہ ہے۔

آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ایک فائر فائٹر کی موت ہو گئی ہے اور 16 لوگ لاپتہ ہیں۔ کیوبا نے مزید تباہی سے بچنے کے لیئے میکسیکو اور وینزویلا کی مدد بھی لے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے چار سال سے زائد عرصے میں پہلی بار کیوبا میں ویزا جاری کردیا

مقامی عہدیداروں نے رہائشیوں کو متنبہ کیا کہ وہ چہرے کے ماسک استعمال کریں یا گھر کے اندر ہی رہیں۔ بادلوں میں سلفر ڈائی آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر زہریلے مادے موجود ہیں۔

حکام نے اعلان کیا کہ ملک کا سب سے اہم پاور پلانٹ، جو آگ سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، علاقے میں پانی کے کم دباؤ کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

امریکہ کی طرف سے بھاری پابندیوں والا ملک پہلے ہی بلیک آؤٹ، گیس اور دیگر قلت کا شکار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top