جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک خاتون ٹیچر نے اپنی اسٹوڈنٹ سے شادی کرنے کیلئے جنس تبدیل کروالی

09 نومبر, 2022 13:26

راجھستان: بھارتی ریاست راجستھان میں فزیکل ایجوکیشن کی ٹیچر نے جنس تبدیل کروا کر اپنی ہی ایک اسٹوڈنٹ سے شادی کرلی۔

میرا نامی خاتون ٹیچر کو اپنی اسٹوڈنٹ کلپنا سے اس حد تک محبت ہوئی کہ انہوں نے جنس تبدیل کروائی اور پھر اسی سے شادی بھی رچالی۔

خاتون ٹیچر جنہوں نے جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنا نام آروو رکھ لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیار میں ہر چیز جائز ہے اس لیے میں نے پیار حاصل کرنے کے لیے جنس بھی تبدیل کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کی اپنی اسٹوڈنٹ کلپنا سے اسکول میں کلاس کے دوران ملاقات ہوئی، کلپنا کبڈی ٹیم کی کھلاڑی ہے اور اگلے سال جنوری میں انٹرنیشنل مقابلے کے لیے دبئی روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی کسی لڑکے سے نہیں ، اپنے آپ سے شادی کریں گی

آروو کا کہنا ہے کہ اسے کلپنا سے اسکول کے میدان میں کھیلتا دیکھ کر پیار ہوا لیکن میں اس وقت لڑکی تھا، مجھے لگتا تھا کہ میں لڑکا ہوں۔ اس لیے میں ہمیشہ جنس تبدیل کرنے کے لیے سرجری کروانا چاہتا تھا تاہم میں نے اہم فیصلہ کیا اور میری دسمبر 2019 میں پہلی سرجری ہوئی۔

دوسری جانب کلپنا کا کہنا ہے کہ وہ بھی آروو سے کافی عرصے سے محبت کرتی تھی اور اگر اس کی جنس تبدیل نہ بھی ہوتی تو وہ اس سے شادی ضرورکرتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top