جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

127 مرتبہ بل ادا کیے بغیر کھا نا کھانے والا شہری گرفتار

31 جنوری, 2024 12:01

ہالینڈ کے شہر ڈیلفٹ میں ایک شخص کو چند برسوں کے دوران 127 مرتبہ ریسٹورنٹس میں بل ادا کیے بغیر کھا نا کھاکر فرارہونے پر کھانے پینے کی اشیا کا بدنام زمانہ قزاق قرار دیا جاچکا ہے۔

غیر ملکی میدیا رپورٹس کے مطابق 58 سالہ بدنام زمانہ شخص نے ہالینڈ کے شہر ڈیلفٹ میں ریسٹورنٹ مالکان کو پریشان کررکھا ہے ،اس شخص کے بارے میں مشہور ہے کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران یہ بڑی صفائی سے کھانا کھا کر بل ادا کیے بغیر وہاں سے نکل جاتا تھا۔

اس ماہ جب یہ شخص ڈیلفٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا کر بل ادا کیے بغیر جعلی طبی مسائل کا بہانہ بنا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تب وہاں پولیس کو بلایالیا گیا۔
ریسٹورنٹ کے ایک بیرے کے مطابق وہ اس وقت اس شخص کی جانب متوجہ ہوا جب یہ وہاں موجود تمام لوگوں سے اپنا کھانا شیئر کرنے کی پیشکش کر رہا تھا۔

لیکن پھر اچانک اس نے اپنے بائیں بازو کو بے قابو لرزتے ہاتھوں سے پکڑا جیسے اس پر اسٹروک کا حملہ ہوا ہو، جب طبی عملے کو بلایا گیا جنہوں نے اسے اسپتال منتقل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی بیماری کا بہانہ کر رہا ہے۔

ٓبعداز ریسٹورنٹ کے مالک نے اس فراڈی شخص سے 108 ڈالر بل کی ادائیگی کے لیے کہا تو اس نے ایسے ظاہر کیا کہ جیسے اسے ہلکی قسم کا اسٹروک ہوا ہو اور اس نے کہا کہ یہ بل بعد میں ادا کر دے گا اور اس نے ریسٹورنٹ کے مالک کو اپنا نام اور پتہ دیا۔
تاہم قریب ہی موجود طبی عملے کے ایک شخص نے نام پتہ دیکھ کر کہا کہ اس نے انہیں کچھ اور نام پتہ دیا تھا۔

جب پولیس نے اس کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ یہ شخص دراصل بدنام زمانہ فوڈ پائریٹ ہے جو برسوں سے ہوٹلوں میں مفت کھانا کھا کر فرار ہوجاتا ہے۔

یہ پڑھیں:چین میں پالتو جانور کروڑوں کے مالک بن گئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top