جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 176 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی

16 ستمبر, 2022 10:04

باکو : اقوام متحدہ نے دو دن کی لڑائی میں 176 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے، دونوں فریق اس جھڑپوں کا الزام ایک دوسرے پر لگاتے ہیں۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گزشتہ منگل سے جاری جھڑپوں کے بعد مذاکرات ہوئے، جس میں دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کیا، جس کے بعد مشترکہ سرحد پر صورتحال پرسکون ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آذربائیجان اور آرمینیا کشیدگی پر قابو پانے کیلئے بات چیت پر متفق

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل میروسلاو جینکا نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پرامن تصفیہ کے لیے پوری طرح پرعزم رہنا چاہیے اور موجودہ کشیدگی کو کم کرنے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے اور امن کے حصول میں ان کی مدد کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس ہفتے آرمینیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے دوران اس کے 71 فوجی مارے گئے ہیں، جبکہ آرمینیا نے کہا کہ اس کے 105 فوجی تشدد میں مارے گئے۔

مبصرین نے جھڑپوں میں مجموعی طور پر 176 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اس لڑائی کو متنازعہ نگورنو کاراباخ علاقے پر 2020 کی جنگ کے بعد سے بدترین لڑائی قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top