جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور میں دو سکھ تاجروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا

16 مئی, 2022 10:32

پشاور : دو سکھ تاجروں کلجیت سنگھ اور رنجیت سنگھ کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

اتوار کو تھانہ سربند کی حدود بٹہ خیل بازار پشاور میں دو سکھ تاجروں 42 سالہ کلجیت سنگھ اور 38 سالہ رنجیت سنگھ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا تھا، مقتولین کی بٹہ خیل بازار میں مصالحے کی دکانیں تھیں۔ سکھ برادری واقعے پر سراپا احتجاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : آٹھ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، موقع واردات سے ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج

پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے۔عنقریب اس واقعے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کر لیا جائے گا۔

واقعے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں رنجیت سنگھ اور گلجیت سنگھ کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top