جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ابوظبی میں حوثیوں کا مشتبہ ڈرون حملہ، ایک پاکستانی اور دو بھارتی افراد ہلاک

17 جنوری, 2022 18:10

متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے کے نتیجے میں تیل کے پیٹرول ٹینکس پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں میں ایک پاکستانی شہری سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہریوں کی موت واقع ہو گئی اور 6 معمولی زخمی ہوئے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے اکثر سعودی عرب پر ڈرون حملے کیے جاتے رہے ہیں لیکن اس کی نسبت متحدہ عرب امارات پر بہت کم حملے کیے گئے ہیں اور ان میں سے اکثر کو اماراتی حکام نے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : روس نے یوکرائن کی سرحد پر کشیدگی کم کرنے کا وعدہ نہیں کیا : امریکہ

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق صنعتی علاقے مسافا میں تیل کی کمپنی ایڈناک کی تیل کے اسٹوریج ایریا میں 3 فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ابوظبی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی تفتیش میں جائے حادثہ سے ایک طیارے کے کچھ ٹکڑے ملے ہیں جس سے یہ عندیا ملتا ہے کہ دھماکا اور آگ لگنے کے واقعات ممکنہ طور پر ڈرون حملے کا نتیجہ ہو سکتے ہیں البتہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

ادھر حوثی فوج کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں اندر تک ایک کارروائی کی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں اس کی تفصیلات جاری کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top