جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہریوں کے مسائل سننے کیلئے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر گھنٹی لگادی گئی

14 مئی, 2023 13:12

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں کے مسائل سننے کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر عوامی شکایات سننے کے لیے گھنٹی کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گھنٹی لگانے کا مقصد عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے، گھنٹی گیٹ کے باہر لگائی ہے کوئی بھی گھنٹی بجا کر شکایات درج کروا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا ہے، سندھ میں عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں، ایک اور تجویز دی ہے کہ کم از کم تنخواہ 50 ہزار ہونی چاہیے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان فوج اور ملک کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر ہے : کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مخیرحضرات کو مشکل وقت میں آگے آنا چاہیے، کوشش ہوگی بجٹ میں عوام کیلئے فری بس سروس کروائیں، دنیا بھر میں پبلک سروس بسوں کے کرائے معمولی یا فری ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام آدمی کیلئے بسوں کا کرایہ بھرنا بھی مشکل ہوگیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل آرمی چیف کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں ان کا مقصد ملک دشمنوں کو خوش کرنا ہے، عمران خان اس وقت ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، ان کے خلاف اگر ثبوت سامنے آئے تو ان پر پابندی لگنی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top