مقبول خبریں
ارجنٹائن کی رگبی ٹیم کے 42 سالہ سابق کھلاڑی کو فرانس میں قتل کردیا گیا
پیرس: ارجنٹائن کی رگبی ٹیم کے 42 سالہ سابق کھلاڑی فیڈریکو ارامبورو کو فرانس میں قتل کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گاڑی میں سوار ملزمان نے فیڈریکو پرفائرنگ کی اور فرار ہوگئے، سابق کھلاڑی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق ان کی صبح ایک بارمیں چند افراد سے تکرار ہوئی تھی جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، سابق کھلاڑی کے قتل کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹرائل کے دوران باکسر جاں بحق
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیالیس سالہ فیڈریکو 2007 کے رگبی ورلڈکپ میں ارجنٹائن کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔