اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

13 سالہ پرستار 3 لاکھ لیکر کبریٰ خان سے ملنے جاپہنچی

25 جولائی, 2024 18:55

کم عمر جذباتی مداح نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کو حیران کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کبریٰ خان کی 13 سالہ پرستار لائبہ بغیر بتائے اپنے گھر سے 3 لاکھ کی رقم لے کر اداکارہ سے ملنے کراچی پہنچ گئی تھی، جس پر والدین نے پولیس کو بیٹی کے مبینہ اغوا کی شکایت کی۔

لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکی کو کراچی سے دو دن کے اندر باحفاظت بازیاب کرالیا تھا۔

مزید پڑھیں: کبریٰ خان پاکستان کے کس کرکٹر کو پسند کرتی ہیں؟

رپورٹ کے مطابق نو عمر لڑکی نے ڈرامہ سیریل صنف آہن دیکھ کر کبریٰ خان سے ملنے کا پروگرام بنایا تھا۔

اداکارہ نے کم عمر پرستار کو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ کا سہارا لیتے ہوئے حوصلہ دیتے ہوئے محفوظ رہنے کی نصحیت دی جبکہ انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ وہ نو عمر لڑکی لائبہ سے ملاقات کے لیے لاہور جائیں گی۔

صنف آہن کی اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کبھی نہیں چاہا کہ ان کے مداح اپنی حفاظت کو نظر انداز کیے بغیر ان سے ملنے پہنچیں، فی الحال لندن میں ہوں تاہم جب لاہور جاؤں گی تو لائبہ سے ملنے ضرور پہنچوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top