جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کا ہتھیار ڈالنے پر گائے مفت دینے کا اعلان

30 مئی, 2022 14:11

ابوجا: نائیجرین حکومت نے ڈکیتیوں کی واردات میں کمی لانے اور ڈاکوں کو راہ راست پر لانے کے لیے اسلحے کے بدلے گائے دینے کا اعلان کردیا۔

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے اکثر علاقوں میں باغیوں اور ڈاکوں کا راج ہے جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس رہتا ہے اور ڈکیتی وارداتوں میں اکثر بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

حکومت نے اس خون خرابے اور لوٹ مار پر قابو پانے ک ےلیے انوکھا طریقہ نکالا اور ڈاکوں کو ایک اسلحہ ڈالنے کے بدلے مویشی دینے کی پیش کش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ایک شخص نے پیٹرول نہ ملنے پر دفتر میں سانپ چھوڑ دئیے

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک کلاشنکوف (اے کے 47) ڈالنے کے بدلے دو گائے دینے کا کہا ہے تاکہ ڈاکوؤں کو عام زندگی گزانے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top