جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

احد تمیمی اور اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد

08 ستمبر, 2018 18:19

غزہ:قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی نڈر نوجوان فلسطینی لڑکی احد تمیمی اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

پابندی اسرائیلی حکومت نے احد تمیمی کی رہائی کے ایک ماہ بعد لگائی ہے۔
احد تمیمی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے حوالے سے منعقدہ سیمینارز میں شرکت کے لیے یورپ جانا تھا لیکن اسرائیلی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ تاحکم ثانی احد تمیمی اور پورے اہل خانہ پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔
فلسطین کی بہادر بیٹی احد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں والدہ سمیت رواں برس 29 جولائی کو رہائی ملی تھی۔ احد تمیمی فلسطین میں جدوجہد اور مزاحمت کا استعارہ بن چکی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top