جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ارم حبیب پہلی کشمیری خاتون پائلٹ

30 اگست, 2018 21:03

سری نگر :  پہلی کشمیری خاتون30 سالہ ارم حبیب کمرشل پائلٹ بن گئیں ، اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے ارم حبیب نے کئی رکاوٹوں کو عبور کیا، انہوں نے جب پائلٹ بننے کا ارادہ ظاہر کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ایک کشمیری لڑکی کبھی پائلٹ نہیں بن سکتی

ارم حبیب نے ڈیہرہ دوں سے جنگلات کے شعبہ میں گریجویشن کیا اور شیر کشمیر یونیورسٹی سے زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پوسٹ گریجویشن کیا، ان کا کہنا تھا کہ دورانِ تعلیم جہاز اڑانے کا خواب ہمیشہ ان کے ساتھ رہا۔
ان کے اہلِخانہ چاہتے تھے کہ وہ پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کریں لیکن انہوں نے پی ایچ ڈی کی تعلیم ڈیڑھ سال تک جاری رکھ اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکا کے فضائی تربیتی اسکول کا رخ کرلیا۔
انہوں نے امریکا کی ریاست میامی سے جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کی جس کے بعد 2016 میں وہ کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے بھارت واپس آگئیں۔
امریکا میں انہوں نے سخت محنت کے بعد فضائی امتحان پاس کیا اور لائسنس کے حصول کے لیے ضروری 260 گھنٹے کی فلائٹ کا تجربہ حاصل کیا۔
اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انہیں والد کا بھرپور تعاون حاصل رہا جبکہ ان کے دوست احباب انہیں یہ بآاور کرواتے رہے کہ ایک کشمیری لڑکی پائلٹ نہیں بن سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے رشتے داروں کو اب بھی یقین نہیں آتا کہ میں نے یہ شعبہ اختیار کیا اور اب میں اس میں بحیثیت پائلٹ ملازمت بھی کررہی ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top