جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی اپنے علاقوں میں واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

11 مارچ, 2020 17:32

پشاور : پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے باعث نکل مکانی کرنے والے مہاجرین کی اپنے علاقوں میں واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں میرانشاہ سے متصل ماچس گاؤں کی 496 متاثرین خاندانوں کی واپسی کا عمل 16 مارچ سے 19 مارچ تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کے دفتر سے جاری ہو نے والے ایک بیان میں ادارے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ماچس گاﺅں کے متاثرین بکا خیل کیمپ کے پاس موجود واپسی مرکز میں رجسٹریشن کریںگے اور رضاکارانہ واپسی فارم پر دستخط کریںگے، جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 150 خاندان واپس بھیجے جائیںگے اور چار دنوں میں ان کی واپسی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا ٹانک میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کرنل شہید

ترجمان کے مطابق واپس جانے والے ہر ایک خاندان کو ٹرانسپورٹ کیلئے دس ہزار جبکہ 25 ہزار روپے بطور واپسی امداد کے دیئے جا ئیںگے، اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے ہائی جین کٹ، گھریلو استعمال کی دیگر غیر غذائی اشیا اور چھ ماہ تک اپنے علاقے کے اندر راشن بھی دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویز خان ثبت خیل نے ماچس گاﺅں کے تمام متاثرین خاندانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن بروقت کروائیں اور رضاکارانہ واپسی فارم کو پر کریں، جس کیلئے بکا خیل کیمپ کے پاس واپسی مرکز میں پی ڈی ایم اے کا عملہ موجود رہے گا تاکہ واپسی کا عمل بطریق احسن مکمل ہو سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top