جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 200 سے زائد زخمی

26 اگست, 2018 18:49

تہران : ایران کے صوبے کرمنشاہ کے نزدیک آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں کئی مکانات و عمارتیں متاثر ہوئی ہیں اور 2 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر جوانرود کے قریب آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق اس زلزلے کے باعث ابھی تک 241 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ انتظامیہ لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top