جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان کا 100 دن کا وعدہ ہے، قوم سے میں نے 20 دن زیادہ مانگے ہیں

26 اگست, 2018 16:35

 لاہور : 120 دن کا ٹارگٹ ہے‘ ریلوے کو اپنے پاؤں پرکھڑا کریں گے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں آن لائن ٹکٹس کی مزید سہولت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 120 دن کا ٹارگٹ ہے، ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے اور ریلوے کا خسارہ اسی سال کم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے سے پیار پاکستان سے پیار ہے، ہمیں ایک قوم کا مقروض نہیں ہونا چاہیے، ریلوے کو ایران اور ترکی کی طرف لے کرجائیں گے اور اپنی ریل کو دوسرے ملکوں کی طرح بنائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ہیڈ آفس میں ہفتے کو چھٹی نہیں ہے، پہلے روز سے میرا موٹو آرام حرام ہے، ریلوے کے ملازمین ایک گھنٹہ مزید کام کریں گے اور شام 5 کے بجائے 6 بجے تک کام کریں گے۔

وفاقی وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا 100 دن کا وعدہ ہے، قوم سے میں نے 20 دن زیادہ مانگے ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top