جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں عالمی عدالت، میں ہمیں کامیابی ملے گی

23 اگست, 2018 20:48

اسلام آباد :  وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں اور عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں ہمیں کامیابی ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس آئندہ برس فروری میں سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‘کوشش کریں گے کہ عالمی عدالت میں اپنا موقف موثر طور پر پیش کریں’۔

ان کا کہنا تھا، ‘ہمارے پاس کلبھوشن کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، امید ہے کلبھوشن کیس میں ہمیں بین الاقوامی عدالت میں فتح ملے گی’۔

اپنی نومنتخب حکومت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کی اور کابینہ کے پہلے اجلاس میں انہوں نے بڑے فیصلے کیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم عمران خان کی رہنمائی میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے، ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے، جس کے لیے قوم کو تیار رہنا ہوگا’۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top