جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اتنی دھاندلی ہوئی حکومتی جماعتیں بھی دہائی دے رہی ہیں

17 اگست, 2018 21:00

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھاندلی کی وجہ سے ہم جشن آزادی نہیں منا سکے شفاف الیکشن کرانے میں الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں سب سےزیادہ 16لاکھ ووٹ مسترد کئے گئے، ایک سیاسی پارٹی کو نشانہ بناکر 16800 کارکنوں کیخلاف پرچے کاٹے گئے.

ہمارے کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آرز کاٹی گئیں، اب گلی،محلوں کےنالوں سے بیلٹ پیپرز برآمد ہو رہے ہیں، پوری قوم نے الیکشن کو مسترد کر دیا ہے.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتنی دھاندلی ہوئی حکومتی جماعتیں بھی دہائی دےرہی ہیں، دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں، الیکشن کے نتائج کا آزادانہ آڈٹ کرایاجائے۔

چترال سے کراچی تک 11 بجے آر ٹی ایس سسٹم بند کردیا گیا، یہ کیسا الیکشن تھا، جس کے نتائج آنے میں تین دن لگ گئے، یہ کیسا الیکشن تھا، جہاں فارم45 نہیں دیا گیا، کچی پرچیاں دی گئیں.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top