جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مخالفین کو دھرنا دینا ہے تو کنٹینر ہم دیں گے، وزیراعظم عمران خان

17 اگست, 2018 20:31

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کامیابی پر نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کام کریں گے، 2013 کے الیکشن کے بعد صرف چار حلقے کھولنے کی بات کی تھی

شور مچانے والوں نے قومی اسمبلی کے چار حلقے بھی نہیں کھولے، حلقے کھلوانے کے لیے ہمیں عدالت میں جانا پڑا،  آج احتجاج کرنے والوں نے 2013 میں کیوں حلقے نہیں کھولے

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ جوڈیشل کمیششن بنا تو معلوم ہوا ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپر غائب تھے، دھاندلی کی نشاندہی کررہا تھا تو مجھ پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگایا جاتا تھا، جسے دھاندلی کی شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن جائے یا عدالت ہم نہیں روکیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ کا وہ کپتان ہوں جس کی وجہ سے نیوٹرل امپائر لائے گئے، پنجاب اسمبلی کے 43 حلقوں میں 3 ہزار ووٹوں سے ہارے ہیں، کس نے ہماری مدد کی جو ہمارے لیے تین ہزار ووٹ بھی نہ ڈلواسکا، جو حلقہ کھلوانا چاہیں ہم مدد کریں گے کیوں کہ ہم نے دھاندلی نہیں کی ہے۔

مجھے آج تک کوئی بلیک میل نہیں کرسکا اور نہ کرے گا، جتنا شور مچالیں، دھرنا دینا ہے تو کنٹینر بھی ہم دیں گے، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان ایک ماہ کنٹینر میں گزار لیں مان جائیں گے، ڈی چوک سامنے ہے دھرنا دینا ہے تو کنٹینر ہم دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top