جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان 22ویں وزیراعظم پاکستان منتخب

17 اگست, 2018 17:37

اسلام آباد: سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان 22 سال انتظار کے بعد بالآخر پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ کل صدر مملکت ممنون حسین ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

قومی اسمبلی کی نو منتخب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے ارکان نے وزارت عظمیٰ کے لیے کھڑے دو امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جانب سے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کھڑا کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن شہباز شریف کو نامزد کیا۔

اپوزیشن کی دو جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

اس کے بعد قومی اسمبلی کے ارکان 3 گروہوں میں تقسیم ہوگئے۔ ایک گروپ عمران خان، دوسرا شہباز شریف کے لیے مختص لابی میں چلا گیا جبکہ تیسرا گروہ غیر جانبدار ہوکر اپنی نشستوں پر بیٹھا رہا۔

وزیراعظم کے انتخاب کے عمل میں کل 272 ارکان نے حصہ لیا جس میں تحریک انصاف کے عمران خان نے 176 ارکان کے ووٹ حاصل کئے جبکہ شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔ جس کے نتیجے میں عمران خان 80 ووٹوں کی برتری سے شہباز شریف کو شکست دے کر پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top