جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شاہزین بگٹی کا عمران خان کی حمایت کا اعلان

08 اگست, 2018 19:41

اسلام آباد : شاہزین بگٹی کی بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کے لیے وہ عمران خان کو ووٹ دیں گے

شاہزین بگٹی نے  کہا کہ عمران خان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد وہ بلوچستان کے غیر معمولی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں شخصیات کی ملاقات کے دوران شاہزین بگٹی نے اپنے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے علاقے سے بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
شاہزین بگٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے اصل فراہم کنندہ ہونے کے باوجود ضلع ڈیرہ بگٹی کو ملکی مالیاتی وسائل سے اس کا حق نہیں ملتا۔
اس موقع پر انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ڈیرہ بگٹی کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔
عمران خان نے جے ڈبلیو پی کے سربراہ کی جانب سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ ہم شاہزین بگٹی اور ان کی جماعت کو ہم ممکن سہولت فراہم کریں گے‘۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top