جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام،متحدہ رہنما عامر خان پر فرد جرم عائد

07 اگست, 2018 13:16

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمہ میں ایم کیوایم رہنما عامر خان سمیت تین ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیوا یم کے مرکز نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔

عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامرخان، منہاج قاضی اور رئیس مما پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔

اس حوالے سے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ۔

عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اکیس اگست تک ملتوی کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top