جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

105 سالہ خاتون نے چوتھی جماعت کے امتحانات دے کر سب کو حیران کردیا

21 نومبر, 2019 18:25

نئی دہلی: بھارت کی 105 سالہ خاتون نے چوتھی جماعت کے امتحانات میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔

ریاست کیرالا کے شہر کولام سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون نے امتحان میں شرکت کر کے عمر رسیدہ طالبہ اور امیدوار کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شرح خواندگی کو بڑھانے کے حوالے سے ایک مہم کا آغاز کیا جس کے تحت کیرالا کے کئی ناخواندہ افراد نے اسکولوں میں داخلہ لیا اور امتحانات میں بھی شرکت کی۔

بزرگ خاتون کے 6 بچے جبکہ 16 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری کلاس تک تعلیم حاصل کی اور پھر بہن بھائیوں کا خیال رکھنے کی وجہ سے اسکول چھوڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس کی خرید و فروخت

خاتون نے بتایا کہ میں تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہتی تھی مگر معاشی حالات اور دیگر مسائل اس کی اجازت نہیں دے رہے تھے، حکومت کی طرف سے تعلیمی فروغ کے لیے متعارف کرائی جانے والی مہم نے میرے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا۔

کیرالا کے محکمہ تعلیم نے خاتون کے جذبے کو سراہا اور اسے امید کی نئی کرن قرار دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top