جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کاپی رائٹ کے دعووں کا شکار

21 نومبر, 2019 16:50

کراچی: کوک اسٹوڈیو سیزن 12 زوروشور سے آغاز کے بعد اب کاپی رائٹ کے دعووں کا نشانہ بن گیا۔

کوک اسٹوڈیو پچھلے کچھ سیزن سےشائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ہے لہذٰا ایک بار پھر روحیل حیات کی سیزن 12 میں واپسی ہوئی ہے جس نے کوک اسٹوڈیو میں ایک نئی روح پھونک دی اورشائقین کی جانب سے نئے سیزن کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

تاہم جہاں کوک اسٹوڈیو شائقین کو دوبارہ متاثر کرنے میں کامیاب ہورہا ہے وہیں مسلسل کاپی رائٹ کے دعووں کے باعث مشکل میں ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی نئی قسط میں گلوکارہ صنم ماروی کی آواز میں صوفی کلام ’’حیران ہوا‘‘ریلیز ہوا، تاہم اس گانے کے ریلیز کے اگلے ہی دن کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے باعث اسے یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔

Image result for abida parveen

اگر آپ یوٹیوب پر ’’حیران ہوا‘‘ گانے پر کلک کریں گے تو یوٹیوب کی جانب سے ایک میسیج اسکرین پرسامنے آئے گا جس پر لکھا ہے کہ یہ ویڈیو عابدہ پروین کے کاپی رائٹ ایکٹ کے دعوے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔ اس گانے پر پاکستان کی نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کاپی رائٹ ایکٹ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن12 میں ابرارالحق کے مشہور گانے ’’بلو‘‘کو نئے انداز میں پیش کیا گیا تھا جسے ابرارالحق نے ہی گایا تھا اور یہ گانا شائقین کو بے حد پسند بھی آیا تھا تاہم رواں ہفتے کی ابتدا میں یوٹیوب سے اس گانے کو بھی ہٹادیا گیا۔

Image result for abrar ul haq coke studio  Image result for rachel viccaji and shuja haider

صرف ’’بلو‘‘ ہی نہیں بلکہ گلوکار شجاع حیدر اور ریچل ویکاجی کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے ’’سائیاں‘‘پر بھی پاکستان کی مشہور گراموفون کمپنی ای ایم آئی پاکستان نے کاپی رائٹ رائٹ ایکٹ کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد یہ گانا یوٹیوب سے ہٹادیا گیاتھا تاہم کوک اسٹوڈیو انتظامیہ اور روحیل حیات نے ای ایم آئی پاکستان سے اس گانے کا باقاعدہ لائسنس حاصل کیا جس کے بعد اسے دوبارہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top